علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے اہم خبر

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے اہم خبر

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کرونا وائرس کے پیش نظر طلبہ کے امتحانات کا متبادل متعارف کرادیا، انتظامیہ نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ اینڈ ٹرم اسسمنٹ ہاتھ سے تحریر کر کے یونیورسٹی کے پتے پر ارسال کریں، اسی بنیاد پر انہیں رزلٹ جاری کیا جائے گا۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والا اعلامیہ

     جناب وائس چانسلر صاحب نے COVID-19 کے حوالے سے پید اہونے والی مشکلات کے پیش نظر بی۔اے (ایسوسی ایٹ ڈگری)، بی۔ایس ، بی۔ایڈ، ایم اے، ایم ایس سی، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کے جاری طلبہ کی سہولت کے لیے داخلہ فیس جمع کروانے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کر دی ہے۔ جو طلباء اس سہولت سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ اپنا Online فیس چالان یونیورسٹی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی فیس مجوزہ بینک میں مقررہ تاریخ تک جمع کروائیں۔ یاد رہے فیس بذریعہ کراسڈ چیک بنام AIOUبھی بھیجی جا سکتی ہے۔کراسڈ چیک کے ذریعے بھیجی گئی فیس کسی بھی وجوہ کی بنیاد پر بینک سے وصول نہ ہونے کی صوت میں تمام تر ذمہ داری طالب علم پر ہو گی اور اُس کا داخلہ اس سمسٹر میں نہیں ہو گا۔

طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسسٹمنٹ کے ساتھ رول نمبر سلپ 20 جولائی سے قبل ارسال کریں، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر رول نمبر اور اسسمنٹ (سوالنامہ) اپ لوڈ کردیا گیاہے۔

اسسمنٹ پرچہ اور رول نمبر ویب سائٹ کے ہائی لائیٹڈ سیکشن سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں: