پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ، دہشت گردوں کے نام اور تصاویر

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردی کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج می عمارت کے مرکزی دروازے پر صبح دس بج کر ایک منٹ پر کریکر حملہ کر کے اندھا دھند فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کو سیکیورٹی گارڈز اور نوجوان پولیس اہلکاروں نے بروقت بھرپور جواب دے کر جہنم واصل کیا۔
بلوچ لبریشن آرمی نے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی ذمہ داری قبول کی اور بتایا کہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بی ایل اے نے کہا کہ ان کے خود کش بمباروں پر مبنی مجید بریگیڈ نے حملہ کیا ۔ عرب میڈیا سے وابستہ ثنا جمال نے لکھا کہ بی ایل اے ذمہ داری قبول کررہی ہے ، سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور مار دیئے ، عالمی طور پر دہشتگرد تنظیم اور بھارت کے فنڈز پر چلنے والی بی ایل اے کا خاتمہ لازمی ہے ، بہت زیادہ لوگوں نے اپنی جانیں قربان کردیں‘‘۔

دوسری جانب سما ٹی وی سے وابستہ صحافی اور تجزیہ نگار عدنان عادل نے بتایا کہ ’بلوچ لبریشن آرمی کے چار دہشت گرد جو آج کراچی میں دہشت گردی کے ناکام حملہ میں ہلاک ہوئے ان کے نام یہ ہیں۔ تسلیم بلوچ عرف مسلم، شہزاد بلوچ عرف کوبرا، سلمان حمال عرف نوتک، سراج کنگر عرف یاگی۔ بلوچ لبریشن آرمی کا مرکز افغانستان میں ہے‘۔
حملہ آوروں کی تصاویر

حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ اور پولیس اہلکار سمیت 6 افراد شہید ہوئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق پیر کی صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کردی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور آپریشن شروع کردیا۔
