Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں‌ کا حملہ،7 شہری اور اہلکار شہید، چار دہشت گرد ہلاک | زرائع نیوز

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں‌ کا حملہ،7 شہری اور اہلکار شہید، چار دہشت گرد ہلاک

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں‌ کا حملہ،7 شہری اور اہلکار شہید، چار دہشت گرد ہلاک

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں پیر کی صبح 10 بج کر تین منٹ پر چار نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کی منصوبہ سازی کو ناکام بنادیا۔

نمائندہ ذرائع کے مطابق 20 سے 25 سال کی عمروں کے چار دہشت گردوں نے مرکزی دروازے پر کریکر پھینکا اور دھماکے کے ساتھ ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ، پولیس اہلکار اور شہری شہید ہوئے۔

اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی کا کہنا تھا کہ واقعے کے ایک منٹ بعد ہی پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد میں نفری یہاں پہنچی، تمام دہشت گردوں کو عمارت میں داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک کردیا گیا۔

واقعے میں دو شہری زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، پولیس نے دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لیں جن کے پاس بیگز تھے اور اُن میں بھاری تعداد میں اسلحہ، جوس، چنے و دیگر اشیا شامل تھیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دہشت گرد بڑا نقصان پہنچانے کی کوشش میں تھے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں کے حملے میں 2 شہری جاں بحق ہوئے جب کہ ایک پولیس سب انسپکٹر سمیت اسٹاک ایکسچینج کے 4 سیکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوگئے، اس کے علاوہ پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکار اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوئے اور فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ایک دہشتگرد کو اسٹاک ایکسچینج کے ہال میں مارا گیا۔

کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے حملے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ 4 دہشتگردوں نے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی کوشش کی لیکن فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں چاروں دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

ایم ڈی پی ایس ایکس فرخ خان نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے وقت ہماری اپنی سیکیورٹی نے بہت اچھا رد عمل دیا جب کہ پولیس اور رینجرز نے فوری کارروائی کرکے صورتحال کو قابو کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے لوگوں کی تعداد کم تھی ورنہ عام حالات میں 5 سے 6 ہزار افراد موجود ہوتے ہیں۔

فرخ خان کا کہنا تھا کہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور حملے کی وجہ سے ٹریڈنگ ایک منٹ کے لیے بھی نہیں رکی۔

دوسری جانب بلوچ لبریشن آرمی نے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی ذمہ داری مبینہ طور پر قبول کرلی۔ بتایاگیا ہے کہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بی ایل اے نے کہا کہ ان کے  خود کش بمباروں پر مبنی مجید بریگیڈ نے حملہ کیا ۔

عرب میڈیا سے وابستہ ثنا جمال نے لکھا کہ بی ایل اے ذمہ داری قبول کررہی ہے ، سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور مار دیئے ، عالمی طور پر دہشتگرد تنظیم اور بھارت کے فنڈز پر چلنے والی بی ایل اے کا خاتمہ لازمی ہے ، بہت زیادہ لوگوں نے اپنی جانیں قربان کردیں”