Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پنجاب نے 23 اگست کی تائید کی، فاروق ستار | زرائع نیوز

پنجاب نے 23 اگست کی تائید کی، فاروق ستار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارکا کہنا ہے کہ اگر پاکستان میں تبدیلی آئی تو وہ ایم کیوایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستارکا کہنا تھا کہ فرسودہ اور وڈیرانہ نظام کا خاتمہ کرنا ایم کیو ایم کی پالیسی ہے،ہم پنجاب کے محروم عوام کویقین دلاتے ہیں کہ ہماری پالیسی عوام دوست ہے۔طویل عرصے بعد ایم کیو ایم پنجاب کے ورکرز کا اجلاس ہورہا ہے،کارکنوں کی موجودگی ایم کیو ایم کی 23 اگست کی پالیسی کی تائید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ووٹ بینک تقسیم نہیں ہوا، کراچی میں 23 اپریل کی ریلی حالیہ تمام ریلیوں سے بڑی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں کوئی بڑے فیصلے کر رہا ہے تو وہ صرف عدلیہ ہے۔اگر ملک میں12، 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو تو کیا یہ ہریالی ،شادابی ہے؟حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ نیلی، پیلی بسیں نہیں ،بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنائیں ، لاہور کے میئر کو بھی ہم اختیارات دلائیں گے ، ہماری تحریک کامقصدہی عوام اوربلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانا ہے۔بلدیاتی ادارے بااختیارنہ ہونے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی،پنجاب میں سرائیکی اورپوٹوہاری کاپسماندہ علاقہ بھی ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا خیر مقدم کرتا ہوں،کل انہوں نے بلدیاتوں نمائندوں کے اختیارات پر ہماری حمایت کی۔