Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
واٹس ایپ پیغامات جعلی ہیں، عوام توجہ نہ دیں، ترجمان پاک فوج | زرائع نیوز

واٹس ایپ پیغامات جعلی ہیں، عوام توجہ نہ دیں، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے آئی ایس پی آر سے متعلق چلنے والے واٹس ایپ پیغامات کو جعلی اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہےکہ واٹس ایپ پر آئی ایس پی آرسے منسوب جعلی پیغامات گردش کررہے ہیں لہٰذا پاک فوج کی جانب سے واٹس ایپ پر کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا اور زیر گردش کسی بھی طرح کے پیغامات جعلی اور بے بنیاد ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی نمبرز سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام بھی جعلی ہے جب کہ آئی ایس پی آر صرف آفیشل ویب سائٹ، ٹوئٹر اور فیس بک پرپیغام جاری کرتا ہے لہٰذا تصدیق کیے بغیر کسی پیغام کو پھیلانے سے گریز کیا جائے۔