Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زرداری کے ساتھیوں کی بازیابی، رینجرز اختیارات سے مشروط | زرائع نیوز

زرداری کے ساتھیوں کی بازیابی، رینجرز اختیارات سے مشروط

کراچی: سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع صرف اُسی صورت دی جائے گی جب زرداری کے تین لاپتہ ساتھیوں کو بازیاب کروایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کو ختم ہوئے چار روز گزر گئے مگر سندھ حکومت نے اُس میں توسیع کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

سیکریٹری داخلہ سندھ نے خصوصی اختیارات میں توسیع کے حوالے سے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی تھی تاہم ابھی تک اُس کی منظوری نہ ہوسکی۔

ذرائع نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے پی پی کے انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا کہ “وزیراعلیٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک زرداری کے تین لاپتہ ساتھیوں کو رہا نہیں کردیا جاتا رینجرز کے خصوصی اختیارات میں اضافہ نہیں ہوگا”۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اعلیٰ قیادت کی گرفتاریوں سے بچنے کے لیے خصوصی اختیارات کو ڈیل کی طرف لے جارہی ہے جس کی ایک وجہ عزیر بلوچ کا کیس بھی ہے جو اب فوجی عدالت میں منتقل ہوچکا ہے۔

پیپلزپارٹی نے ڈھکے چھپے الفاظ میں خدشہ ظاہر کیا ہےکہ زرداری کے تینوں ساتھیوں کو وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں نے اٹھایا ہے جبکہ وزیرداخلہ نے لاپتہ کرنے کی پالیسی کو مسترد کردیا ہے۔

دوسری جانب خصوصی اختیارات میں توسیع نہ ہونے کے بعد رینجرز نے اضافی آپریشن روک دیے ہیں، اس ضمن میں ترجمان رینجرز کی جانب سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔