Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
خاتون کے ساتھ زیادتی اور ہراساں‌ کرنے والا حساس ادارے کا اہلکار گرفتار | زرائع نیوز

خاتون کے ساتھ زیادتی اور ہراساں‌ کرنے والا حساس ادارے کا اہلکار گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کراچی میں کاروائی، خاتون کو جنسی ہراساں ، ویڈیوز بنانے اور الیکٹرک شاک دینے والا ملزم گرفتار ، گرفتار ملزم علی خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرتا تھا اور بااثر گھرانے سے تعلق ہے۔

مظلوم خاتون کو چھ سالوں سے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بال اور بھویں میں بھی کاٹ کر رکھے تھے ، مزمل لڑکی کو نہ ملنے پر اس کے باپ کی قتل کی دھمکیاں بھی دیتا تھا ، گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 موبائل فون اور میموری کارڈ ملا ہے جس میں کئی لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بھی ملی ہے ، گرفتار ملزم علی شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے ، ملزم نے لڑکی کی فیک آئی ڈی بنا کر اس کے رشتے داروں کو ایڈ کیا تھا جہاں وہ اس کی غیر اخلاقی تصاویر شیئر کرتا تھا ، متاثرہ خاتون کے ایف آئی اے سے رابطہ کرنے پر دو روز میں اس کی گرفتاری عمل میں آئی، ملزم کے خلاف سائبر قوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کا نمبر 22/19 ہے، فیض اللہ کوریجو ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل