کراچی : قائدحزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نےکہاہےکہ مہینےمیں 20 دن عدالتوں میں ہوتا ہوں،مجھ پر28 کیس بنائے گئے ہیں،سعیدغنی نے بھی ہتک عزت کے 4کیس دائرکئے ہیں،شہرکراچی کو منشیات کااڈا بنادیاگیا،عمران خان پر بھی اسی کیسزہوچکے ہیں،ہرروزکہیں نہ کہیں سے کیس نکل آتا ہے،یہ جیلیں ہم ان کیلئے تیارکریں گے۔
ہفتےکو سٹی کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوٸے انقلاب آنے والا ہے ان کو مچھ جیل دلوائیں گے،عمران خان کو کوئی ہاتھ تو لگاکر دکھائیں،یہ قوم ان کی اینٹ سے اینٹ بجادے گی ملک میں مہنگائی کاطوفان ہے،بجلی گیس ہر چیز مہنگی ہے، آٹابھی عوام کو نہں مل رہاہے، پی ڈی ایم میں شامل حکمرانوں کاسیاسی جنازہ نکلنےوالا ہے،جہاں بھی الیکشن ہوگا ان کی سیاسی قبربنے گی،پنجاب میں الیکشن کااعلان ہوگیا ہے،کے پی گورنرکی بھی ٹانگیں کانپ گئی ہے۔
انہوں نےکہاکہ سندھ ڈاکوؤں کےحوالے ہے،کراچی کے شہری غیرمحفوظ ہیں اسٹریٹ کرائم میں اصافہ ہورہاہے،پکےکےڈاکو سندھ حکومت میں ہیں،کچےکےڈاکوئوں کے یہ سرپرست ہیں اصل ڈائی ارب ہڑپ کرنےکےکی تیاری ہے۔
انہوں نےکہا کہ علی بلال کےساتھ ظلم ہوا پوری قوم سوال کرتی ہے،سچ بولنےوالوں پرتشدد کیوں کیاجارہا ہے،کبھی اے آروائی کو بندکیا جاتاہے،کبھی بول کےمالک کوگرفتارکیاجاتا ہے،عمران خان کےبولنے پرپابندی لگائی گئی ملک میں اس وقت سویلین مارشل لاء لگا ہوا ہے،اتناظلم مارشل لاء میں بھی نہیں ہوا تھا جس کےدن میں عمران خان ہوتاہے،اسےدہشت گردبنایاجاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پرویزالہی پربڑاپریشرتھا پھربھی ڈٹ کرکھڑے رہے،ہم عدالتوں کااحترام کرتے ہیں،رانامچھڑکابھی وارنٹ نکلا لیکن پولیس پکڑنےنہیں گئی،ن لیگ نے سپریم کورٹ پرحملہ کیا تھا،ان چوروں کو نیب نےگرفتارکیا تھا عمران خان نےکوئی کرپشن نہیں کی ہے،قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔
