عوام کے لیے ایک اور مہنگائی کا ٹیکا، ریلوے کے کرایوں‌ میں‌ اضافہ

کراچی: پاکستان ریلوے نے مسافروں اور  سامان کی ترسیل کے کرائے میں 5 فیصد اضافہ کردیا جس کا اطلاق 20 جون سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے ریلوے کرایوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ مال گاڑیوں سے بیرون ملک سامان کی ترسیل میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔

حکام نے ملک بھر کے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے بعد سے اب 1700 والا عوامی ٹرین کا ٹکٹ تقریباً 2000 روپے میں ملے گا۔