کراچی: نجی بینک ایم سی بی میں شہریوں کی رقم غیر محفوظ ہوگئی، بینک مینیجر نے ہٹ دھرمی کا مظاہر کیا جس پر صارف نے مقدمے کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایک صارف کا 2 کروڑ 42 لاکھ روپے کا پے آرڈر جسکے نام تھا اس کے اکاؤنٹ میں رقم ہی نہیں پہنچی بلکہ بینک منیجر نے یہ رقم کسی دوسرے شخص کے اکاؤنٹ میں ڈال دی۔ مسلم کمرشل بینک کی جانب سے اس غلطی پر کسی بھی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا جارہا ہے۔
