Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا, شہباز شریف | زرائع نیوز

سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا, شہباز شریف

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے، ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، لیکن امید کی روشنی ہے۔

سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیر خزانہ نے انتھک محنت کی، وزراء نے محنت کی، شیری رحمان نے گزشتہ سیلاب میں دن رات کام کیا، ہم سب انسان ہیں، ہم غلطی کرتے ہیں، اہم یہ ہے کہ ہم غلطی سے سبق سکیھیں، میں خطا کار انسان ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو خصوصی اجلاس بلانے پر مبارکباد دیتا ہوں، خوشی ہے کہ آج مختلف ممالک کے سفارتکار سینیٹ آئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کرکے قومی خدمت کی، پہلی مرتبہ 1973 میں چاروں صوبوں کو برابر حقوق دینے کا تاریخی کام کیا، آئین کے خالق ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر رہنماؤں نے تاریخی کام کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ سینیٹ نے قانون سازی یا دیگر شعبوں پر محنت اور سنجیدگی سے ذمہ داری ادا کی، 1973 کے آئین میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق دیے گئے۔