Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عمران صاف طریقے سے امریکی ایجنٹ ثابت ہوگیا, ناصر شاہ | زرائع نیوز

عمران صاف طریقے سے امریکی ایجنٹ ثابت ہوگیا, ناصر شاہ

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اب تو صاف طریقہ سے امریکا کا ایجنٹ ثابت ہوا ہے، زلمے خلیل زاد کا ان کی حمایت میں بیان اس بات کا واضح ثبوت ہے۔اپنے ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ امریکا کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے عمران نیازی نے اپنے دور میں سی پیک بند کروایا، ملک کا اسٹیٹ بینک بھی امریکا کے حوالے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت اس لیے تباہ کی تاکہ جوہری اثاثوں پر امریکا کو بات چیت کا جواز دے، اگر قوم کو اپنے ایٹمی اثاثے بچانے ہیں تو عمران خان کا راستہ روکنا ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہمارے جوہری اثاثوں پر بھی عمران خان کے وہی خیالات ہیں جو امریکا اور بھارت کے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے جنہوں نے اس کی پاداش میں سولی قبول کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہید بھٹو کے ایٹمی پروگرام کی ہمیشہ حفاظت کرتے رہیں گے۔