Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گرفتار کرکے تشدد کا منصوبہ ہے , مذاکرات کو تیار ہوں, عمران خان | زرائع نیوز

گرفتار کرکے تشدد کا منصوبہ ہے , مذاکرات کو تیار ہوں, عمران خان

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سب سے بات چیت اور مذاکرات کا اظہار کردیا۔لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، مفادات، جمہوریت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کروں گا، اس ضمن میں میں کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہوں، اس جانب میں ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ انتخابات کسی صورت 90 دن سے آگے نہیں جانے دیں گے، انتخابات 90 روز سے آگے گئے تو آئینی تحریک چلائیں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننا ٹیک اوور کو دعوت دینا ہو گا، میری حکمت عملی اس بات پر ہے کہ یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مانتے ہیں یا نہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میری گرفتاری عدالت میں پیش ہونے کیلئے نہیں مجھے مارنے کیلئے ہے، کوئی شک نہیں گرفتاری کے بعد مجھ پر تشدد ہوگا، عدالت میں پیش ہونے سے کبھی انکار نہیں کیا، یہ مجھے اس جگہ بلا رہے ہیں جس پر مجھے سیکیورٹی خدشات ہیں، پولیس رینجرز اہلکار میری گرفتاری کیلئے دو بار میرے قریب پہنچے۔

عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور عملدرآمد پر یقین رکھتا ہوں، 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گا، جب کہہ دیا تھا عدالت میں پیش ہوں گا تو سارا ڈرامہ کیوں رچایا جا رہا ہے؟ میرے کارکن غصے میں ہیں، کارکن کہتے ہیں آپ کیوں بار بار قانون پر عملدرآمد کی رٹ لگائے ہوئے ہیں؟۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مارچ 2021 میں اہم شخصیت نے بتایا کہ جنرل باجوہ آپ کو نکالنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عمران نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو کورونا ہوگیا ہے۔