ضمنی بلدیاتی الیکشن: مرتضیٰ وہاب اور عبداللہ مراد نے کاغذات جمع کرادیے

کراچی: ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب اورڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے پارٹی رہنماوں اور کارکنان کی بڑی تعداد کے ساتھ اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

مرتضی وہاب نے نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ضلع جنوبی کے آر او آفس میں جبکہ سلمان عبداللہ مراد نے ضلع ملیرکے آراوکے دفترمیں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ 5 نومبر کو ہوگی۔

مئیرکراچی مرتضیٰ وہاب نے تین یوسیز سے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہیں، مرتضیٰ وہاب صدیقی ضلع ملیر کے ابراہیم حیدری ٹائون کی یونین کمیٹی نمبر 8، ضلع جنوبی کے صدر ٹاؤن کی یونین کمیٹی نمبر 13 اور ضلع کیماڑی کے ماڑی پور ٹاؤن کی یونین کمیٹی نمبر 3 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے یوسی 7 مراد میمن گڈاپ ٹاوٴن پر چئیرمین کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت پیپلز پارٹی کارکنان کا جوش و خروش دیدنی تھا اورکارکنان نے نعریےبازی کی ۔

مرتضی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں جیت پیپلز پارٹی کی ھوگی اور جیت بھاری اکثریت سے ھوگی۔ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد ہم کراچی کی ترقی کے لئے بھرپور کام کرینگے اس موقع پر گڈاپ ٹاوٴن کے چئیرمین طارق بلوچ۔ثاون چئیرمین ابراھیم حیدری نذیر بھٹو۔میر عباس تالپور۔امداد جوکھیو۔سردار اختر یوسف عارفانی۔آغا طارق پٹھان۔ایم بی بلوچ۔صدام بلوچ۔ساجد غلام جوکھیو۔۔چوھدری اکرم آرائین۔۔آفتاب کھوسو.کے بی پٹھان۔رضا جتوئیامن جوکھیو۔نعیم عباسی و کارکنان۔یوسیز چئیرمین ۔وائیس چئیرمین ۔کونسلرز بھی موجود تھے
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مختلف کیٹگریوں کی 886 خالی ہیں ، جن میں براہ راست انتخاب والے 74 جبکہ مخصوص 812 نشستیں ہیں۔

براہ راست انتخاب کے لیے 74 خالی نشستوں میں 9 یوسی چیئرمین، 16 وائس چیئرمین ، 8 ڈسٹرکٹ کونسلرز اور 41 وارڈ ز کو نسلرز ہیں۔مئیرکراچی مرتضیٰ وہاب نے تین یوسیز سے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہیں، ان کا انتخاب براہ راست پولنگ کے ذریعے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: