Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بابا بھٹ آئی لینڈ کے لئے آر او پلانٹ فعال کردیا، مرتضیٰ وہاب |

بابا بھٹ آئی لینڈ کے لئے آر او پلانٹ فعال کردیا، مرتضیٰ وہاب

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بابا بھٹ آئی لینڈ کے مکینوں کے لئے آر او پلانٹ کو فعال کردیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ با با بھٹ آئی لینڈ کے ہزاروں مکینوں کو آئندہ دو ماہ تک یومیہ 35 ہزار گیلن پانی فراہم ہوگاجس سے یہاں پانی کی فراہمی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کاکہناتھاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے مقبول نعرہ اور منشور کے مطابق عوام کی خدمت کررہی ہے،یہ بات انہوں نے بدھ کے روز یوسی۔11، ماڑی پور ٹاؤن بابا بھٹ آئی لینڈ کے دورے میں ازسرنو فعال کئے گئے آر او پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد کہی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء لیاقت آسکانی، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع وسطی کے چیئرمین دل محمد، ہمایوں خان، آصف خان، جمن دروان،چیئرمین بابا بھٹ آئی لینڈ اور دیگر بھی موجود تھے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بابا بھٹ آئی لینڈ پر طویل عرصے سے پینے کے صاف پانی کی دستیابی کا سنگین اور شدید مسئلہ درپیش تھا جس پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے توجہ دی اور یہاں نصب آر او پلانٹ کو فعال کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے، یہاں پر جو آر او پلانٹ ہے اسے ایک بار پھر فعال کردیا گیا ہے اور آج مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آج ہم نے بابا بھٹ کے آر او پلانٹ کو مکمل طور پر فعال کردیا ہے جس سے بابا آئی لینڈ اور بھٹ آئی لینڈ کے تقریباً دو ہزار گھرانے مستفید ہوں گے،رواں سال دسمبر سے یہاں کے رہائشیوں کو ایک لاکھ گیلن تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع ہوجائے گی، عوام کی حقیقی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے، یہ وہ وعدہ ہے جو ہماری پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب نے اور پیپلز پارٹی کی مقامی تنظیموں نے علاقہ مکینوں کے ساتھ کیا تھا کہ پانی کا مسئلہ حل کریں گے اور الحمدللہ آج اس وعدے کی تکمیل کا دن ہے۔