Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی کے سینئر صحافی کا اچانک استعفیٰ |

کراچی کے سینئر صحافی کا اچانک استعفیٰ

بلدیاتی اداروں اور بیٹ میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے سینئر صحافی سید محبوب احمد چشتی نے ایسوسی ایشن کے عہدے سے اچانک استعفیٰ دے دیا۔
میڈیا کوارڈینٹر کی حثیت سےاپنےفرائض منصبی اداکرنےوالے سینئر صحافی سیدمحبوب احمد چشتی نے اپنا استعفیٰ سرپرست اعلیٰ شہزاد چغتائی ،صدرتنویر سیدکوبذریعہ واٹس اپ سینڈ کردیاہے
محبوب احمد چشتی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اُن کہنا ہے کہ لوکل باڈیز رپورٹرایسوسی ایشن نے مشورے کے بغیر ان کے نام سے پریس ریلیز جاری کی جس کی وہ تردید کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے غیرفعال ہونے کی وجہ سے وہ اپنے فرائض نجام دینےسےقاصرتھےاس وجہ سے انہوں نے لوکل باڈیز رپورٹر ایسویسی ایشن سے ا علان لاتعلقی کرتے ہوئے اپنا(استعفیٰ) ایسوسی ایش کےسرپرست اعلیٰ اور صدر کوارسال کردیاہے
 انہوں نے اعلان کیا کہ اُن کی جانب سے جاری اعلامیے کو بلدیاتی ادارے استعفیٰ ہی سمجھیں کیونکہ وہ اس کے بعد ایسوسی ایشن کے کسی بھی قول اور فعل کے جواب دہ نہیں ہوں گے۔
سید محبوب احمد چشتی نے استعفیٰ ایک ایسے وقت میں دیا جب ذرائع کےمطابق ایسوسی ایشن میں اجتماعی کاوشوں کافقدان نظرآیا غیر پیشہ ورانہ رویہ
        Non Professional Attitude
اس عمل سےشدید تکلیف ہوئی جسکی وجہ سےوہ یہ قدم اٹھانےپرمجبور ہوئے
اس استعفیٰ کے اعلان کے بعد سے جہاں لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن میں کھلبھلی مچی ہوئی ہے وہیں عہدیدران نے  صحافی سے مل کر معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا حتمی نتیجہ جلد آنےکی توقع ہے