رئیس (عرف ماما) کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم سابق سیکٹر انچارج رئیس (عرف ماما) پر پولیس افسر اور ڈاکٹر کو قتل کرنے کے کیس میں نامزد ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے دوران سماعت دلائل دیے گئے جس میں عدالت کو بتایا کہ ملزم رئیس (عرف ماما) نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے ایس پی شاہ محمد اور ڈاکٹر دلشاد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ملزمان کی جانب سے گاڑی پر چارطرفہ فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہو گیا تھا ۔

رئیس (عرف ماما) ، آصف لمبا اور اعجاز قادری پر 2013 میں کورنگی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انسداددہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر رئیس (عرف ماما) کو عمر قید کی سزا سنادی تھی اے ٹی سی نے عدم ثبوت پر آصف لمبا، اعجاز قادری کو کیس سے بری کردیا تھا ۔

معمون شیرانی ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزم رئیس (عرف ماما) کو 2017 میں ملائشیا سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا تھا پاکستان واپسی پر ایف آئی اے اور ایمیگریشن کا ریکارڈ کیس سے منسلک نہیں کیا گیا چھ سال بعد شناخت ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی گئی اے ٹی سی نے سزا سناتے وقت اہم شواہد کو نظرانداز کیا، بری کیا جائے ۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم سابق سیکٹر انچارج رئیس پر پولیس افسر اور ڈاکٹر کو قتل کرنے کے کیس میں نامزد ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، پراسیکیوشن کی جانب سے دوران سماعت دلائل دیے گئے جس میں عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے ایس پی شاہ محمد اور ڈاکٹر دلشاد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ملزمان کی جانب سے گاڑی پر چارطرفہ فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہو گیا تھا۔ انسداددہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کو عمر قید کی سزا سنادی تھی اے ٹی سی نے عدم ثبوت پر آصف لمبا، اعجاز قادری کو کیس سے بری کردیا تھا ۔