Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی، پولیس تشدد سے نوجوان جیل میں‌ جاں بحق | زرائع نیوز

کراچی، پولیس تشدد سے نوجوان جیل میں‌ جاں بحق

کراچی: سینٹرل جیل میں پولیس کے مبینہ تشدد سے صغیر نامی نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا جس پر تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سندھ راجہ اظہر نے افسوس کا اظہار کیا۔

رکن اسمبلی نے جیل سپرپیٹینڈٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر جیل خانہ جات،آئی جی جیل خانہ جات واقعے کی انکوائری کا مطالبہ بھی کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پولیس کے تھانے اور جیل مقتل گاہ بنتے جارہے ہیں، فوری کارروائی نہ کی گئی تواحتجاج کاحق رکھتے ہیں۔

اُن کا کہناتھا کہ ہزارہ برادری شہر میں لاورث نہیں ہے، متعلقہ سپریٹینڈنٹ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے وگرنہ سندھ کی اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر نکل سکتیں ہیں۔