کراچی: ایم کیوایم کے مرکز بہادر آباد پر نامعلوم افراد نے احتجاج کی کوشش لیکن کارکنان نے ان کو روک لیا ۔
کشیدہ صورتحال ہونے پر پولیس اوررینجرز کی بھاری بفری پہنچ گئی۔ پولیس کی جانب سے 5افراد کو حراست میں لئے جانے کی اطلا عات ہیں ۔
پو لیس نے تصدیق کر نے سے انکار کر دیا لندن میں پراپرٹی کا کا فیصلہ ایم کیوایم پاکستان کے حق میں آنے کے ردعمل میں نامعلوم افراد احتجاج کے لئے پہنچ گئے ان میں خواتین بھی موجود تھی۔
نامعلوم افراد نے ایم کیوایم کے خلاف نعرے بازی کی اس دوران صورتحال کشیدہ ہو گئی ایم کیوایم کے کارکنان نے نامعلوم افراد کو روکا اطلاعات کے مطابق دونوں گروپوں میں ہاتھا پائی بھی ہو ئی۔
اس دوران پولیس کی بھا ری نفری پہنچ گئی کشیدہ صورتحال کو قابو میں کیا ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد پراحتجاج کر نے والوں میں سے 5افراد کو حر است ممیں لے لیا گیا جبکہ خواتین کو پو لیس نے وہاں سے منتشر کردیا ۔
اس دروان ایم کیوایم کے مرکز بہادر آباد کے اطراف میں کشید گی پھیل گئی جس پر رینجرز اور پولیس بھا ری نفری نے ایم کیوایم کے مرکز کو حصار میں لے لیا گیا ۔
ذرا ئع کا کہنا ہے کہ احتجاج کر نے والوں کا تعلق ایم کیوایم لندن سے بتا یا جا تا ہے جو لندن میں پراپرٹی کیس میں شکست کے بعد احتجاج کیا تھا۔
