Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
mqm submit application in sindh high court fake domcile and prc

جعلی ڈومیسائل پر اندرونِ سندھ کے شہریوں کو ملازمتوں کی تقسیم، ایم کیو ایم عدالت پہنچ گئی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دوسرے علاقے کے شہریوں کو کراچی کے ڈومیسائل اور پی آر سی جاری کرکے مقامی نوجوانوں سے نوکریوں کا حق چھینا جارہا ہے۔

درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ ’’بہت اہم ترین درخواست کافی عرصے سے زیر التوا تھی، سندھ حکومت کو متنبہ کیا گیا تھا کہ نوکریوں کا عمل شفاف رکھیں مگر ایسا نہ ہوا، دو روز قبل پھر ملازمتوں کی مںظوری دی تئی، شہری علاقوں کے حقوق سلب کرنے کے خلاف درخواست دائر کی ہے‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’’درخواست کسی ایک زبان بولیں والوں کے لئے نہیں بلکہ ہر قومیت کے نوجوانوں کی ترجمانی ہے، اندرونِ سندھ سے آنے والوں کو جعلی ڈومسیل پی آر سی بنا کر نوکری دی گئیں، درخواست میں عدالت کو تمام شواہد فراہم کیے، ایک دن میں ڈومیسائل ، دوسرے دن پی آر سی اور تیسرے روز ملازمت جوائن کرنے لا لیٹر تقسیم کیا جارہاہے۔

خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ ’’تمام ڈپٹی کمشنر کو خطوط لکھے مگر انہوں نے جواب نہیں دیا، نوکریوں کے میرٹ کا قتل عام بند کیا جائے، ہم یہ نہیں کہتے کہ نوکریاں صرف ایم کیو ایم کو دی جائیں، کراچی میں بسنے والے تمام لوگوں کو نوکریاں دی جائیں، میں لاڑکانہ میں بھی نوکریوں کا مخالف نہیں ہوں، نوکریاں خریدیں نہیں میرٹ پر نوکریاں حاصل کریں کیونکہ یہ شہریوں کا حق ہے، ملازمتوں کے نام پر پیسے مانگنے والوں کے خلاف شہری نیب میں درخواست دیں۔