Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی: احتجاج کے دوران منظم ہنگامہ آرائی کا الزام, ایم پی اے شاہ نواز جدون و دیگر گرفتار | زرائع نیوز

کراچی: احتجاج کے دوران منظم ہنگامہ آرائی کا الزام, ایم پی اے شاہ نواز جدون و دیگر گرفتار

کراچی : پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے منظم کروانے کے الزام میں پولیس نے ایم پی اے شاہ نواز جدون سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا۔عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر پی ٹی آئی نے کراچی میں مختلف مقامات پر دھرنے دیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنے کے شرکاء اور منتظمین کے خلاف مختلف مقدمات میں نامزد 24 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈاکس تھانے کی پولیس نے ایم پی اے شاہ نواز جدون سمیت 12 افراد کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق 12 نامزد ملزمان کو نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کیا گیا جبکہ پیرآباد اور سچل تھانوں کی پولیس تاحال کسی نامزد ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔

شاہ لطیف تھانے میں درج مقدمے میں نامزد افراد نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔پولیس نے مزید کہا کہ ضمانت حاصل کرنے والے افراد نے تاحال تفتیشی پولیس سے رجوع نہیں کیا۔