کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا کو چیئرمین نیب کا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت وزیراعظم کے قریب ترین آدمی سمجھے جاتے ہیں اور اُن کی جانب سے کسی بھی ممکنہ تعیناتی کے حوالے سے ایم این اے بننے کے بعد یہ پہلی خبر ذرائع سے منسوب کر کے شیئر کی گئی۔
یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال آج کل تنازعات کی زد میں ہیں، اُن کی طیبہ نامی خاتون کے ساتھ ویڈیوز اور آڈیو سامنے آئیں تھیں جس کے بعد تمام مخالفین نے اپنی توپوں کے رخ اُن کی جانب کرلیے۔
چیئرمین نیب ایماندار آدمی ہیں، ویڈیو جعلی ہے، فروغ نسیم کا کھل کرمیدان میں آگئے
نیب کی جانب سے ویڈیوز اور آڈیو پر وضاحت پیش کی گئی البتہ متاثرہ خاتون نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں گی۔ طیبہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بھی گزشتہ دنوں لب کشائی کی اور بتایا کہ معاملہ کیسے پیش آیا انہوں نے کس طرح ویڈیوز بنائیں۔