Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کس کی وجہ سے شناخت ملی؟ | زرائع نیوز

کس کی وجہ سے شناخت ملی؟

اداکارہ اور میزبان نیلم منیر نے کہا ہے کہ ٹی وی اداکاروں اور اداکاراؤں نے پاکستان کی فلمی صنعت کو نئی زندگی دی ہے، پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے فلمی صنعت میں آنے والے ٹیلنٹ کی بدولت اب لگے بندھے موضوعات سے ہٹ کر فلمیں بننے لگی ہیں اور یوں پاکستانی سنیما میں ایک نئی جہت متعارف ہوئی ہے۔

نیلم کا کہنا تھا کہ خود انہیں بھی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کی وجہ سے شناخت ملی، ماڈلنگ ان کی وجہ شہرت بنی اور اب وہ لالی ووڈ میں نام بنانے کی خواہش مند ہیں۔

نیلم منیر اس سال عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ اس فلم کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ اگرچہ فلم کی کہانی مزاحیہ ہے لیکن یہ سبق آموز بھی ہے۔