کراچی :حکومت سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اشیاء خوردنوش کو سرکاری نرخ نامہ پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کریں۔
کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے کہا کہ تمام اضلع کے پرائز کنٹرولر، مجسٹریٹ فیلڈ میں رہیں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے گرانفروشوں، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر قانون کے مطابق سخت کاروائی کریں۔
کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے کہا کہ عوام کو کسی بھی قیمت پر گرانفروشوں اور منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائیگا اور اس سلسلے میں مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو حکومت سندھ کی جانب سے ہر ممکنہ ریلیف دیا جئے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا دباوں برداشت نہیں کیا جائیگا۔
کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے کہا کہ ہے کہ آج کہ روز گرانفروشوں، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کے نتیجے میں اب تک 105 دکانداروں کا چالان 15 لاکھ 42 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کے مطابق کئی دکانوں کو سیل اور متعدد دکانداروں کو وارنگ دی گئی، ضلع کورنگی میں اشیاء خوردنوش، مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹااور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 23 دکانداروں کا چالان 4 لاکھ 90 ہزار جرمانہ عائد کیا، ضلع وسطی میں اشیاء خوردنوش، مرغی، سبزی، گوشت، پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 11 دکانداروں کا چالان 2 لاکھ 10 ہزار جرمانہ عائد کیا، ضلع ملیر میں اشیاء خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 24 دکانداروں کا چالان 2 لاکھ 2 ہزار جرمانہ عائد کیا، ضلع شرقی میں اشیاء خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 14 دکانداروں کا چالان 68 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، ضلع غربی میں اشیاء خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 6 دکانداروں کا چالان 18 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا، ضلع کیماڑی میں اشیاء خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹااور چینی سرکاری نرخ سے نزائد قیمت پر فروخت کرنے والے 14 دکانداروں کا چالان 32 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا، کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے مزید کہا کہ شہری اپنی شکایات کمشنر کنٹرول روم نمبر 99203445 یاریسکیو 1299 پر درج کراسکتے ہیں تاکہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔