کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا 8 افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر ملک بھر کے حراستی مراکز سے رپورٹ طلب کرلی۔
منگل کو سماعت کے موقع پرپیش رفت نہ ہونے پر عدالت کا تفتیشی افسران پر برہمی کا اظہار کیا عدالت نے کہا کہ باتیں نہیں نتائج چاہیں جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ لاپتا افرادکے اہلخانہ سے ملاقات کریں وجوہات جانیں اور بندہ تلاش کرکے لائیں۔
عدالت نے پولیس افسران سے کہا کہ لوگ پریشان ہیں ان کی پریشانی کو سمجھیں عدالت نے ملک بھر کے حراستی مراکز سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ حراستی مراکز میں جوجو شہری قید ہیں ان کے نام اور تفصیلات پیش کی جائے عدالت نے لاپتا افرادکی کی ٹریول ہسٹری بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع اور دیگر سے مارچ کے دوسرے ہفتے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے شہری خرم کاظمی، اورنگزیب غوری، لیاقت علی، کبیر عباس، جہانزیب عزیز لاپتا ہیں نواب علی اور دیگر، بہادر آبار، کلا کوٹ، بن قاسم، نیو کراچی، صدر کے علاقوں سے لاپتا ہوگئے۔
درخواست گزار نے بتایا کہ شہری کئی برسوں سے لاپتا ہیں اور استدعا کی کہ بازیابی کا حکم دیا جائے گھروں کوئی کمانے والا نہیں ہے، چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، کہاں لے جائیں ۔
