ممبئی : بھارت کی خوبرو اداکارہ جھانوی کپور نے تیلگو فلم انڈسٹری میں بھی انٹری دے دی۔
فلم ساز بونی کپور اور آنجہانی سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور پہلے ہی ہندی فلم انڈسٹری میں بے حد مقبول ہوچکی ہیں۔
اب جھانوی کپور راما راؤ جونیئر کے ساتھ’ ’این ٹی آر 30‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔ یہ ان کی پہلی تیلگو فلم ہوگی۔
بہت جلد این ٹی آر 30 پر کام شروع ہوجائے گا، جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کریں گی۔
