Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پولیس ورینجرز کی مشترکہ کارروائی، 5 رکنی گروہ پکڑاگیا،اسلحہ برآمد | زرائع نیوز

پولیس ورینجرز کی مشترکہ کارروائی، 5 رکنی گروہ پکڑاگیا،اسلحہ برآمد

کراچی: رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیاہے۔

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی جہاں سعید آباد ٹاؤن، نوری قبرستان اور گلشن اقبال سے ڈکیتی، چوری، اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہر یار عرف شیرا، ذیشان عرف نری، جاوید عرف گورکن، شہر یار عرف شرتا اور فرحان شامل ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے سعید آباد، شیر شاہ، بنا رس، گلشن اقبال اور سہراب گوٹھ میں ڈکیتی، چوری اور موبائل فونز چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔