Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ڈیبیو پر سینچری ! سلمان علی آغا کا اظہار مسرت | زرائع نیوز

ڈیبیو پر سینچری ! سلمان علی آغا کا اظہار مسرت

کراچی : میڈن ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ میری قوم سے دعا ہے کہ وہ میرے لئے دعا گو رہے کہ میں اپنی کارکردگی کے ذریعے ہمیشہ اپنے ملک کا نام اونچا کرتا رہوں۔

انہوں نے کہاکہ اس خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، ملک کے لیے کھیلنا فخر کی بات ہے، مشکل وقت میں اچھی بیٹنگ کی۔

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی سنچری بنانے پر بہت مسرت ہوئی ہے،قومی کپتان بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد مجھ پر ذمہ داری عائد تھی اور ایک ایسے وقت میں اچھی بیٹنگ کی جب ٹیم کو ضرورت تھی۔ وکٹ پر رک کر نعمان علی نے بھی میری بھرپور مدد کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکٹ اس وقت اچھی ہے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ بیٹرز کے لیے مشکلات ہوں گی۔ گزشتہ شب طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے سو نہیں سکا تھا۔ دوسرے دن فیلڈنگ پر نہ آسکا، موقع ملا تو اب بولنگ کروں گا۔ فرسٹ کلاس میچز کا تجربہ ٹیسٹ میں کام آتا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں دباؤ ضرور ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں، پاکستان ٹیم میں مجھے ساتویں نمبر پر بیٹنگ کا کردار دیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ مجھے ٹیل اینڈرز کے ساتھ بیٹنگ کرنا پڑتی ہے۔