کراچی ;پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے باکسر آغا کلیم سے کیا اپنا وعدہ پورا کر دیا۔
زرائع کے مطابق گزشتہ دنوں باکسنگ چیمپیئن آغا کلیم نے ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہیں چائے کے ہوٹل پر پراٹھے بناتے دیکھا گیا تھا۔
اس ویڈیو کے ساتھ آغا کلیم نے درخواست کی تھی کہ “حکومت انہیں مالی مدد فراہم کرے تاکہ وہ ملک کیلئے غیر ملکی مقابلوں میں حصہ لے سکیں”
