ممبئی : بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ “وہ اپنی بیٹی کو پیدائش کے بعد سے اب تک کئی بار کھونے کے خوف سے گزری ہیں”۔
زرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سروگیسی کے ذریعے اپنی بیٹی مالتی میری کی قبل از وقت پیدائش کے دردناک تجربے اور اس کی پرورش کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے اپنی بیٹی کو نظم و ضبط کا پابند بنانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ “وہ مالتی میری کو بس خوش دیکھنا چاہتی ہیں۔
مالتی جو چاہے اور جیسے چاہے کرسکتی ہے کیونکہ میں اسے کئی بار کھونے کے خوف سے گزری ہوں”۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: