Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پی ایس ایل 8 ترانہ: ’علی ظفر سے کنٹریکٹ کرلیں‘ |

پی ایس ایل 8 ترانہ: ’علی ظفر سے کنٹریکٹ کرلیں‘

کرکٹ شائقین کے طویل انتظار کے بعد ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے آٹھویں سیزن کا آفیشل گانا اور ویڈیو ریلیز کردی۔

پی ایس ایل 8 کے گانے کے حوالے سے شائقین پُرتجسس تھے اور انہیں امید تھی کہ اس بار کوئی دھماکے دار چیز سامنے آئے گی تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

پی ایس ایل 8 کے آفیشل گانے میں شہائے گل، عاصم اظہر اور ریپر فارس شفیع نے آواز کا جادو جگایا جبکہ میوزک عبداللہ صدیقی نے کمپوز کیا ہے۔

گانے کی ویڈیو تین منٹ بیس سیکنڈ پر محیط ہے جس کے آغاز میں تمام فرنچائز کے جھنڈے دکھائے گئے اور شہائے گل کو گاتے دکھایا گیا ہے جبکہ اس میں پی ایس ایل کے سابقہ سیزن کے مناظر کو بھی فلمایا گیا ہے۔

رواں سال کے گانے کو ’سب ستارے ہمارے‘ کا ٹائٹل دیا گیا ہے، جس کی ویڈیو اویس گوہر نے ڈائریکٹ کی جبکہ فاطمہ علی اور عباس رضوی نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

گانا ریلیز ہونے کے بعد ایک بار پھر صارفین نے پی سی بی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ علی ظفر سے ہی آفیشل ترانے تیار کروائیں۔

پی ایس ایل کا گانا ریلیز ہونے کے چند منٹ بعد ہی سوشل میڈیا پر ’علی ظفر‘ ٹاپ ٹرینڈ میں دوسرے جبکہ پی ایس ایل اینتھم پہلے نمبر پر آگیا۔

اسپورٹس رپورٹ نے پی سی بی کو مشورہ دیا کہ وہ علی ظفر سے پی ایس ایل کے گانوں کا کنٹریکٹ سائن کرلیں کیونکہ جتنے پیسے ان چار گلوکاروں کو دیے اتنے میں علی ظفر بہت اچھا ترانہ تیار کرسکتے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان اسٹیڈیم میں ہوگی، جس میں عاصم اظہر، شہائے گل، فارس شفیع اور ساحر علی بگا پرفارم کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

https://twitter.com/SaadIrfan258/status/1624458696989310979?s=20&t=yVUGpfvo1_wCJHXGKa2ZWA

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہوگا جبکہ 19 مارچ کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔