کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں اداکارہ کبریٰ خان کی میجر (ر) عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی۔
رپورٹ میں عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ ادارے نے اداکارہ کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے, کبریٰ خان کے خلاف مہم چلانے والے تمام اکائونٹس بلاک کرنے کے لیے کیس کو پی ٹی اے میں بھیج دیا گیا ہے اور یوٹیوب، ٹوئٹر، انسٹا گرام سمیت دیگر اکائونٹس بلاک کرنے کا کہا گیا ہے۔درخواست گزار کو ایف آئی اے کی انکوائری میں تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کو 23 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
