کراچی : اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ وہ لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں جو اپنی مرضی کی نیند لیتے ہیں میں تو اپنی مرضی سے سو بھی نہیں سکتی، لوگ کیا جانیں ہم اندر سے کتنے خالی ہوتے ہیں۔
انسٹاگرام لائیو کے ذریعے انٹرویو دیتے ہوئے حمائمہ ملک نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی۔
حمائمہ ملک نے کہا کہ انہوں نے 14 برس کی عمر سے کام کرنا شروع کیا، یہاں تک کہ اپنے بچپن کو بھی انجوائے نہ کرسکیں۔ دل کا خالی پن ٹھیک نہیں ہوتا۔حمائمہ نے بتایا کہ ان کا ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ انہیں نیند نہیں آتی۔
اپنی مرضی سے نیند لینے والوں کو حمائمہ نے خوش قسمت ترین قرار دیا -کیونکہ ان کو جب وہ چاہتی ہیں تو نیند نہیں آتی۔
حمائمہ نے کہا کہ جب لوگ کہتے ہیں اس کو کیا یہ تو حمائمہ ملک ہے مگر وہ نہیں جانتے کہ ہم اندر سے کتنا خالی ہیں ۔
حمائمہ ملک
