لاہور: معروف ماڈل و اداکارہ زینب شبیر نے ساتھی اداکار اسامہ خان کے ساتھ افیئر اور شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
زینب شبیر نے اْسامہ خان کے ساتھ افیئر اور شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان افواہوں کی ابتدا سے متعلق بتایا۔
اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے دوران اسامہ خان نے میرے منگیتر کا رول نبھایا اور منگنی کی رسم ریکارڈ کرتے ہوئے میں نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جس پر لوگوں کی جانب سے مجھ مبارکبادیں دی گئی۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایسا کچھ نہیں یہ محض ایک ڈرامے کی ریکارڈنگ تھی۔
