کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سپر سٹار شاہد آفریدی کی43 برس کے ہوگئے ۔
شاہد آفریدی یکم مارچ 1980ء کوخیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے ان کامکمل نام صاحبزادہ شاہد احمد خان آفریدی ہے اور وہ پختونوں کے آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔
وہ بدھ کو اپنی سالگرہ منائیں گے۔ شاہد آفریدی نے آل رائونڈر کی حیثیت سے دنیائے کرکٹ میں قدم رکھاوہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت دنیا بھرمیں مقبول ہیں وہ اب تک کرکٹ کے تین ورلڈ کپ مقابلوں میں شمولیت کی ہیٹرک کرچکے ہیں ۔
