Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تھانیداراغواء میں ملوث، یوسف پلازہ سے مغوی بازیاب | زرائع نیوز

تھانیداراغواء میں ملوث، یوسف پلازہ سے مغوی بازیاب

کراچی: سندھ پولیس کے ایک اور تھانیدارکے اغواء برائے تاوان میں ملوث ہونے پر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے یوسف پلازہ تھانےمیں چھاپہ مارکرمغوی کو بازیاب کرلیا ہے اورتھانیدارچوہدری عمران محمودکےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس اے وی سی سی عبدالرحیم شیرازی کےمطابق بلال نامی شخص کو گلشن معمارکی افغان بستی سے 6 فروری کی شب پولیس اہلکار اور پرائیویٹ افرادنےاغواء کیا تھا،مغوی کی رہائی کے عوض50 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا جبکہ 6 لاکھ روپےمیں ڈیل فائنل ہوئی۔مغوی کے لواحقین اور اغواء کاروں کے درمیان ڈیل کرانے والےشخص عبدالطیف کو گذشتہ شب گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم کی نشاندہی پر یوسف پلازہ پولیس اسٹیشن سے مغوی بلال کو بازیاب کرالیاگیا اورسابق ایس ایچ او یوسف پلازہ چوہدری عمران محمود دوروزقبل معطلی کے باوجودتھانے کانظام چلارہا تھا۔

مبینہ طور پر ایس ایچ او چوہدری عمران چھاپوں کےخوف سےفرار ہوگئے ہیں اوران کی گرفتاری کے لیےاے وی سی سی پولیس چھاپےماررہی ہے۔