Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
’’موت کا کنواں ‘‘ اکشے اور ٹوئنکل کی منفرد آئوٹنگ | زرائع نیوز

’’موت کا کنواں ‘‘ اکشے اور ٹوئنکل کی منفرد آئوٹنگ

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو تقریباً 2 دہائیاں مکمل ہو چکی ہیں اور یہ بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک مثالی جوڑا ہے۔

اکشے کمار نے ایک کامیاب اور خوشگوار شادی شدہ زندگی گزارنے کے باوجود بھی’شادی‘ کا موازنہ’موت کے کنویں‘ سے کیا ہے۔

اکشے کمار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سرکس سے ’موت کے کنویں‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکار اپنی فیملی کے ساتھ ’موت کاکنواں‘ دیکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کو ویڈیو بناتے ہوئے یہ سوال کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’یہ کیا کہلاتا ہے؟‘اکشے کمار اہلیہ کے اس سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ’یہ موت کا کنواں‘ ہے۔

اداکار نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میں اپنی فیملی کو کل ایک اچھا اور پرانا سرکس دِکھانے کے لیے لے گیا، جہاں میری بیوی نے مجھ سے ’موت کا کنواں‘ دیکھ کر پوچھا کہ اسے کیا کہتے ہیں؟‘اْنہوں نے مزید لکھا کہ ’کاش میں یہ کہہ سکتا کہ اسے شادی کہتے ہیں‘۔