وفاقی بجٹ کی تیاری میں اہم اپیش رفت،صوبوں سے ڈیمانڈز طلب

لاہور: وفاقی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اہم اپیش رفت سامنے آ گئی، وفاقی حکومت نے صوبوں سے آئندہ مالی سال2023-24 کی ڈیمانڈز طلب کر لی ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ دستاویزات کو حتمی شکل دی جا سکے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے موصولہ گائیڈ لائنز کے بعد پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی جانب سے سرکاری اداروں کے انتظامی سربراہان،سیکرٹریز کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے اپنی سفارشات پی اینڈ ڈی حکام کو ترجیحی بنیادوں پر ارسال کر دیں۔

تمام محکمے اپنی ڈیمانڈز زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کریں۔ اور تمام ڈیمانڈز رواں ماہ کے دوسرے عشرے کے اختتام تک اینڈ ڈی بورڈ کے پاس پہنچ جانی چاہئے ۔

محکموں کی جانب سے بھجوائی گئی ڈیمانڈز پر غورکے بعدآئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا حتمی ڈرافٹ محکمہ خزانہ اور پی ایڈ ڈی حکام باہمی مشاورت سے تیار کرینگے اور خصوصی طور پر پبلک سیکٹر ڈیلوپمنٹ پروگرام کی بابت وفاقی حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: