Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں‌آئندہ تین روز شدید گرمی رہے گی | زرائع نیوز

کراچی میں‌آئندہ تین روز شدید گرمی رہے گی

محکمہ موسمیات نے 16 سے 19 فروری کے درمیان کراچی میں گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ راجستھان کی جانب سے ہوائیں چلنے کے سبب دیہی سندھ کےاضلاع میں پارہ بلند رہ سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 16 سے 19 فروری کے درمیان تھرپارکر،بدین،ٹھٹھ،عمرکوٹ،میرپورخاص میں گرمی کی شدت میں اضافہ رہےگا، ان اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

کراچی میں بھی 17 اور 18 فروری کو دن کے درجہ حرارت بڑھ سکتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ پارہ 32 سے 33 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے،اس دوران کراچی اور دیہی سندھ میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔