Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی یونیورسٹی میں حیا ڈے کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد | زرائع نیوز

کراچی یونیورسٹی میں حیا ڈے کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد

جامعہ کراچی میں حیا ڈے کی مناسبت سے اسلامی جمیعت طلبہ کی طالبات نے خصوصی ریلی کا انعقاد کیا۔

حیا واک آرٹس لابی سے شروع کی گئی جس میں طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں پھیلی ویلنٹائن ڈے جیسی برائی کو ختم ہونا چاہیے۔

حیاء واک میں طلبا وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واک میں شریک طلباء اور طالبات نے مزید کہا اس دن کو اسلامی طریقے سے دن منانے کا مقصد ہمارے معاشرے میں یےحیائی کے خلاف حیاء کے ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔ جس دین کی پہچان ہی حیا ہے وہاں بے حیائی جیسی برائی نہیں ہوسکتی۔

ریلی کے اختتام پر طلبات میں دوپٹے بھی تقسیم کئے گئے۔ حیاء واک میں مطالعہ پاکستان کی ٹیچر ڈاکٹر عالیہ زاہد نے حیا واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ مجھے ان نوجوانوں پر فخر ہے جو اس مشکل دور میں جب بےحیائی اپنے عروج ہے اس طرح کے باحیاء اور دینی تقریبات منعقد کررہے ہیں‘‘۔