سعود الشریم نے امام کعبہ کی مزید ذمہ داری سے معذرت کرلی

مکہ: امام کعبہ سعود الشریم نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر امام کعبہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوشی اختیار کرلی ۔

الحرمین الشریفین کے امور پر نظر رکھنے والے نشریاتی ادارے نے بھی سعود الشریم کی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کی تصدیق کردی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شیخ سعود الشریم ذاتی وجوہات کی بنا پر مسجد الحرام کی امامت سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وہ رمضان مبارک میں مہمان امام کی حیثیت سے نماز تراویح کی امامت پر واپس آسکتے ہیں۔

نماز تروایح کی واپسی کے حوالے سے بھی گومگو کی صورتحال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: