کیا فاروق ستار دوسری پارٹی میں‌ جارہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیئر فاروق ستار نے کسی اور پارٹی میں جانے کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں کسی بھی پارٹی میں نہیں جارہا اور کہیں جا بھی نہیں سکتا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’2 سال سے سب کو جوڑنے کی کوشش کررہا تھا تو میں کسی اور جماعت میں کیسے جاسکتا ہو، من گھڑت  بے بنیاد خبر ہے کہ میں کسی پارٹی میں جارہا ہوں‘۔

عوام مردم شماری میں خود کو ضروررجسٹرکروائیں،فاروق ستار کی اپیل

فاروق ستار نے کہا کہ ’میں تحریک انصاف یا کسی اور جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کررہا، میں ایم کیو ایم میں تھا اور ایم کیو ایم  ہی میری آخری منزل ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: