Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عوام مردم شماری میں خود کو ضروررجسٹرکروائیں،فاروق ستار کی اپیل | زرائع نیوز

عوام مردم شماری میں خود کو ضروررجسٹرکروائیں،فاروق ستار کی اپیل

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کا اجلاس عارضی مرکز بہادرآباد میں ہوا۔اجلاس میں ساتویں قومی مردم شماری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااورذمہ داران و کارکنان کی ہر سطح موبلائزیشن کی ضرورت پر زور دیا گیاتاکہ عوام میں شعور اجاگر کیا جائے اور عوام خود سے آن لائن ڈیجیٹل پورٹل پر خود کو رجسٹر کروائیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار اور اراکین رابطہ کمیٹی نے مردم شماری کے وضع کردہ عمل میں بعض خامیوں پر تشویش کا اظہارکیا۔

فاروق ستار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری میں خود کو رجسٹر کرواکر اپنا قومی فریضہ پورا کریں تاکہ درست مردم شماری سے ملک کے طول و عرض میں وسائل اور اختیارات کی منصفانہ تقسیم سے کئی دہائیوں سے محرومیوں کا شکار طبقات مستفید ہوں اور اپنے جائز حقوق حاصل کر سکیں۔