ابوطہبی : متحدہ عرب امارات نے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات آنے اور جانے والے مسافر 60 ہزار درہم یا مساوی رقم دوران سفر رکھ سکتے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ رقم یا طلائی زیورات امیگریشن حکام کوظاہرکرنا ہوں گے اور زائد رقوم یا طلائی زیورات کوامیگریشن پرقائم افصح سسٹم پرظاہر کیا جائے گا۔
