گلوکارہ میشا شفیع کے بھائی فارث شفیع نے بھی لکس اسٹائل ایوارڈ سے اپنے گانے کا نام نکالنے کا مطالبہ کردیا۔
فارث شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرا گانا جسے لکس اسٹائل ایوارڈ میں بہترین گانے کے لئے نامزد کیا گیا ہے اسے نامزدگی کی فہرست سے خارج کردیا جائے۔ اس تقریب میں طلال قریشی اور میں نہ تو شرکت کر رہے ہیں نہ ہی ہم اس ایوارڈ کی تائید کریں گے۔
https://twitter.com/officialfaris/status/1125876435833565185
واضح رہے کہ میشا شفیع کے بعد اب تک بہت سے فنکاروں نے جنسی ہراسانی کی مذمت کرتے ہوئے لکس اسٹائل ایوارڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
