Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے والی پاکستانی اداکارہ حقیقی ماں بن گئیں |

شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے والی پاکستانی اداکارہ حقیقی ماں بن گئیں

کراچی: شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی پاکستانی اداکارہ عائشہ خان کو اللہ نے بیٹی کی رحمت سے نوازا، اُن کے ہاں ننھی پری کی آمد 12 ربیع الاول کو ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عائشہ خان نے پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی کا نام ماہ نور رکھا ، اداکارہ کی جانب سے ابھی تک کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی۔ عائشہ کے ہاں پیدائش کے بعد اُن کو دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے

یاد رہے کہ عائشہ خان 15 اپریل 2018 کو میجر عقبہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی، عائشہ خان نے 19برس قبل یعنی 2000 میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

انہوں نے گزشتہ برس شادی کے فوری بعد ہی انڈوسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس پر مداح حیران رہ گئے تھے البتہ چند صارفین نے اُن کے اقدام کو سراہا بھی تھا۔