کراچی: پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے مسافروں کی سہولت کیلئے ’’ون لنک ‘‘کے اشتراک سے مسافروں کیلئے فور ی اور آسان ٹکٹ بکنگ کا طریقہ متعارف کروایا ہے۔
اس سروس سے مسافر اب ’’کال اینڈ فلائی ‘‘ کیمپئن کے تحت کال پر ہی اپنی ٹکٹ بک کروا سکیں گئے،ٹکٹ بک کروانے کے 4 آسان مراحل ہیں۔ جن میں پہلے مسافر پی آئی اے کال سینٹر نمبر786-786-111پر کال کرکے ٹکٹ بک کروائیں گے ، ٹکٹ بکنگ کے بعد مسافر کے نمبر پر پیمنٹ لنک سینڈ کیا جائے گا ۔
مسافر گھر بیٹھ کر لنک کے ذریعے پیمنٹ جمع کروا سکیں گے، پیمنٹ جمع کروانے کے بعد مسافر کو ای ٹکٹ جاری کردیا جائے گا کال سینٹر کے ذریعے ٹکٹ کروانے سے انٹرنیشنل کریڈٹ کارڈ ادائیگی والے اضافی سروسز چارجز نہیں لیے جائیں گئے۔
