Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست منظور | زرائع نیوز

فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست منظور

اسلام آباد: اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرلی۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے پولیس کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔سیشن جج طاہر محمود خان نے پولیس کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کی۔سماعت کا آغاز ہوا تو جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹر کہاں ہیں؟

فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن وفاق کا حصہ نہیں۔سیشن جج طاہر محمود خان نے پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی پر انہیں طلب کر لیا، پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کمرہ عدالت پہنچ گئے۔

پر اسیکیوٹر کی جانب سے فواد چوہدری کے خلاف مقدمے کا متن پڑھ کر سنایا گیا۔پراسیکیوٹر عدنان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسمانی ریمانڈ میں صرف وائس میچ کیا گیا، فوٹوگرامیٹرک ٹیسٹ کے لیے لاہور جانا ہے۔