Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
"پاک سر زمین شاد باد" وطن پہنچنے پر مریم کا ٹویٹ | زرائع نیوز

“پاک سر زمین شاد باد” وطن پہنچنے پر مریم کا ٹویٹ

لاہور : وطن واپسی پر ایئرپورٹ لا ئونج میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 3 سال بعد اپنے والد سے ملی، کبھی اتنا عرصہ ان سے دور نہیں رہی، نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں, نواز شریف کی واپسی کی حتمی تاریخ اس وقت نہیں دے سکتی۔

انہوں نے کہا کہ والد کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ تب دی جاسکے گی جب واپسی کا ٹکٹ بُک ہوگا لیکن وہ بہت جلد واپس آئیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ کبھی غلطی کروں یا ہائپر ہو جاؤں تو نواز شریف چیک کرتے ہیں، خوش قسمتی ہے ان سے سیکھنے کا موقع ملا, پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں، ابھی توجہ ن لیگ کو مضبوط کرنے پر ہے۔

قبل ازیں مریم نواز نے پاکستان پہنچتے ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کا جھنڈا (ایموجی) استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ پاک سر زمین شاد باد۔