Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، ایم کیو ایم کا پی پی کا گٹھ جوڑ واضح ہوگیا | زرائع نیوز

سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، ایم کیو ایم کا پی پی کا گٹھ جوڑ واضح ہوگیا

کراچی: فیصل واڈا کے استعفی سے خالی ہونے والی سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اس طرح پیپلز پارٹی کے امیدوار نثار کھوڑو کی بلامقابلہ کامیابی کے امکانات روشن ہوگئے۔

پارٹی سے نکالے گئے تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست کیلئے صرف پیپلز پارٹی کی جانب سے تین امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروائے۔ہفتے کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری روزکسی امیدوارنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں۔

کاغذات کی جانچ پڑتال اور کاغذات کے مسترد یا منظور ہونے پر اپیلوں کا مرحلہ پورا ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے کورنگ امیدوار 20 جنوری تک اپنے کاغذات واپس لیں گے اورپیپلز پارٹی کے امیدوار نثار احمد کھوڑو کے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا امکان ہے۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کے بعد خالی نشست پر 25 جنوری کو انتخاب ہونا ہے، اس نشست کیلئے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے تین امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر اعجاز انور چوہان کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائےجس میں نثار احمد کھوڑو نے دو فارمز جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرا اور سرفراز راجپر نے بھی بطور کورنگ امیدوار اپنے کاغذات جمع کروائے تھے۔

ہفتے کو کاغذات نامزدگی کے آخری روز سندھ اسمبلی میں موجود کسی بھی دیگر سیاسی جماعت کے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔